مائی بہین مان یوجنا کا پوری ریاست میں رجسٹریشن زوروشور سے جاری۔ شمس شاہنواز

تاثیر 18 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سیتامڑھی (مظفر عالم )

خواتین کو بااختیار بنانے کے پیش نظر کانگریس پارٹی کی جانب سے شروع کی گئی مائی بہین مان یوجنا کے تحت پوری ریاست میں رجسٹریشن کا عمل زوروشور سے جاری ہے۔ منگل کو ریاستی کانگریس کے نمائندے اور سابق یوتھ کانگریس ضلع صدر محمد  شمس شاہنواز، کی قیادت میں میونسپل کارپوریشن کے علاقے کے وارڈ نمبر 35 مادھو پور روشن اور 43 بھیسا میں سینکڑوں خواتین آن لائن رجسٹرڈ ہوئیں۔ اس کے ساتھ ہی انہیں اسکیم کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی۔ اس موقع پر ریاستی نمائندے شمس شاہنواز نے کہا کہ مائی بھین مان یوجنا بہار کی خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں معاشی طور پر خوشحال بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔ ریاست میں مہاگٹھ بندھن حکومت بننے پر تمام خواتین کو ماہانہ 2500 روپے دیئے جائیں گے۔ کانگریس کے زیر اقتدار کرناٹک، تلنگانہ اور ہماچل پردیش میں خواتین اس اسکیم کا فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ اس موقع پر ویدیہی شرن یادو، پنکی کماری، تنویر خان، اختر رضا خان، شیلیندر کمار، وویکانند کمار وغیرہ موجود تھے۔