تاثیر 18 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
گلاسگو، 18 جون: نیدرلینڈز سے تین سپر اوورز کے تاریخی میچ میں شکست کا سامنا کرنے کے بعد نیپال نے زبردست واپسی کی اور منگل کو کم اسکورنگ سنسنی خیز مقابلے میں اسکاٹ لینڈ کو دو وکٹوں سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی نیپال نے سہ رخی سیریز میں اپنی پہلی جیت درج کی اور اسکاٹ لینڈ کو پہلا جھٹکا دیا۔
اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 19.4 اوورز میں صرف 97 رن بنائے، جو ان کی گھریلو میدان پرٹی20 بین الاقوامی تاریخ کا دوسرا کم ترین اسکور ہے۔ نیپال کی جانب سے اسپنر سندیپ لامیچھانے نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 11 رن دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اسکاٹ لینڈ کی اننگز کی آخری پانچ میں سے چار وکٹیں انہوں نے حاصل کیں۔ تیز گیند باز کرن کے سی (2/20) اور دیپیندر سنگھ ایری (1/12) نے بھی اہم شراکت کی۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے صرف مائیکل لِسک (46 رن، 46 گیندیں) اور کپتان میتھیو کراس دوہرے ہندسے تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔
جواب میں نیپال کی شروعات بھی خراب رہی۔ 24 رن پر دو وکٹیں گنوانے کے بعد کپتان روہت پوڈیل بھی 7 رن بنانے کے بعد پویلین واپس چلے گئے اور اسکور 38/3 ہوگیا۔ تاہم، کشال بھورتیل (30 رن، 35 گیندوں) کچھ دیر تک اننگز کو سنبھالنے میں کامیاب رہے۔ مڈل آرڈر میں ایک کے بعد ایک وکٹیں گرتی رہیں اور جب روپیش سنگھ 4 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تو نیپال کو 12 گیندوں پر 10 رن درکار تھے۔