کشمیر سے کنیا کماری کا نعرہ اب حقیقت میں بدل گیا۔ایل جی

تاثیر 6 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں, 6 جون:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ کشمیر سے کنیا کماری کا نعرہ اب محض ایک تصور نہیں بلکہ حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔ وادی? کشمیر کے لیے وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کی روانگی اس خواب کی عملی تعبیر ہے، جس نے نہ صرف فاصلے کم کیے بلکہ دلوں کو بھی جوڑ دیا ہے۔
کٹرا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کٹرا-سرینگر اور سرینگر-کٹرا وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھانا ایک تاریخی لمحہ ہے، جس نے جموں و کشمیر کو براہِ راست ملک کے دیگر حصوں سے جوڑ دیا ہے
منوج سنہا نے کہا کہ یہ صرف ایک ریل گاڑی کی شروعات نہیں، بلکہ ترقی، اتحاد اور خوشحالی کی نئی راہوں کا آغاز ہے۔ آج کشمیر سے کنیا کماری کا نعرہ حقیقت میں ڈھل چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے رابطے نے ملک کے دونوں سروں کو جوڑ کر سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی جیسے عظیم رہنماؤں کے خواب کو شرمند? تعبیر کر دیا ہے۔
سنہا نے کہا کہ آج آپ نے نہ صرف ریلوے لائن کا رابطہ قائم کیا بلکہ ملک کے لاکھوں شہریوں کے دلوں کو ایک دھاگے میں پرو دیا ہے۔ یہ جموں و کشمیر کے لیے ترقی، سیاحت اور روزگار کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔