جھارکھنڈ میں امس بھری گرمی لوگوں کو کر رہی ہے بے چین، مانسون کی آمد تک پریشانی ہو گی

تاثیر 15 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 14 جون:جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع میں امس بھری گرمی لوگوں کے لئے زیادہ پریشانی کا باعث بن رہی ہے۔ دارالحکومت رانچی سمیت بیشتر اضلاع میں امس کافی بڑھ گئی ہے۔ یہ لوگوں کو بے چین کر رہی ہے۔
ریاست کے دیگر شہروں کے مقابلے رانچی میں ہفتہ کو سب سے زیادہ نمی ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کو رانچی میں نمی کا تناسب 90 فیصد تھا، جبکہ جمعہ کو یہ 92 فیصد تھا۔ ہفتہ کو جمشید پور میں نمی کا تناسب 86 فیصد، ڈالٹن گنج میں 68، بوکارو میں 73 اور چائباسا میں 80 فیصد رہا۔
ادھر محکمہ موسمیات نے 18 جون تک ریاست کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔محکمہ نے15 سے 17 جون تک بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔ 17 جون کو ہی جنوبی، مغربی اور وسطی علاقوں کے کچھ حصوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔