ہماچل میں لٗو سے ملے گی راحت، اگلے چھ دنوں تک بادل برسیں گے

تاثیر 15 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

شملہ، 14 جون : ہماچل پردیش کے میدانی علاقوں میں گزشتہ چند دنوں سے جاری چلچلاتی گرمی اور لٗو سے لوگوں کو راحت ملنے کا امکان ہے۔ ریاست میں 19 جون سے پری مانسون فعال ہونے جا رہا ہے، جس کی وجہ سے بھاری بارش کا امکان ہے۔ ریاست کے مختلف حصوں میں 20 جون تک موسلادھار بارش اور گرج چمک کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتہ کو جاری کردہ تازہ ترین پیشن گوئی کے مطابق 14 جون سے 18 جون تک اگلے پانچ دنوں تک ریاست میں مختلف مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ 14 جون سے 16 جون تک تیز ہوائیں زیادہ سے زیادہ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں، جب کہ 17 جون کو 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
تاہم یہ راحت کی بات ہے کہ 14 جون کے بعد ریاست کو گرمی کی لہر سے راحت ملے گی۔ فی الحال آج یعنی 14 جون کو بعض علاقوں میںلوٗ برقرار رہ سکتی ہے تاہم اس کے بعد گرم ہوائیں نہیں چلیں گی۔ گرمی کا یہ دور ریاست کے لوگوں کو گزشتہ ایک ہفتے سے پریشان کر رہا تھا۔ میدانی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے اوپر پہنچ گیا تھا اور کچھ علاقوں میں یہ 45 ڈگری کے قریب ریکارڈ کیا گیا تھا۔