نالندہ میں نگرانی ٹیم کا چھاپہ، رشوت لیتے افسر گرفتار

تاثیر 24 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف24 جون(محمددانش)نالندہ میں ایک با ر پھر نگرانی کی ٹیم نے چھاپہ ماری کی۔ جس میں محکمہ تعلیم کے ایک افسر کوبیس ہزار روپئے رشوت لیتے رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار کئے گئے افسر محکمہ تعلیم کے ہلسہ میں ضلع پروگرام آفسر(DPO) انیل کمار ہیں۔ جنہوں نے ایک کام کے عوض رشوت کے طور پر بیس ہزار روپئے کا مطالبہ کیا تھا۔ رشوت لیئے جانے کی شکایت محکمہ نگرانی سے کی گئی۔ جس کے بعد نگرانی کی ٹیم نے اپنا جال بچھایا اور پھر رشوت لیتے ہی مذکورہ افسر کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں انکا ایک قریبی شخص بھی شامل تھا۔ اسے بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان دونوں کو ٹیم اپنے ساتھ پٹنہ لیکر چلی گئی ہے۔