تاثیر 3 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
اسلام آباد، 03 جون: پاکستان کے دو صوبوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں میںدو تھانوں پر بڑا حملہ ہوا۔ اس حملے کے علاوہ ایک تصادم میں سات بلوچ جنگجو مارے گئے۔ بلوچستان کے عوام پاکستان سے آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ پاکستان بلوچ جنگجووں کو دہشت گرد کہتا رہا ہے۔ وہاں کے لوگ ایک عرصے سے آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
دنیا نیوز ٹی وی چینل کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ اور بنوں میں دو تھانوں پر دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔ خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید نے بتایا کہ دہشت گردوں نے رات گئے لوئی ماموند (ضلع باجوڑ) اور میریان (بنوں) میں پولیس اسٹیشنوں پر حملہ کیا۔ پولیس فورس نے بہادری سے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا اور انہیں بھگا دیا۔ حمید نے پولیس فورس کے لییتوصیف نامہ اور انعامات کا اعلان کیا ہے۔