ڈاکٹرز ڈے پر ڈاکٹروں کو خراجِ تحسین، منہ کی صحت پر دیا زور

تاثیر 30 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کلکتہ، 30 جون (محمد عمران) ڈاکٹرز ڈے کے موقع پر ملک بھر میں طبی پیشے سے وابستہ افراد کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ مختلف اداروں، اسپتالوں اور طبّی تنظیموں کی جانب سے ڈاکٹروں کے کردار کو سراہا گیا اور صحت مند معاشرے میں ان کی خدمات کو اہم قرار دیا گیا۔

اس موقع پر طبی ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ صرف بیماریوں کا علاج ہی نہیں بلکہ صحت کی حفاظت اور بیماریوں سے بچاؤ کی معلومات دینا بھی ڈاکٹروں کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جسم کی مجموعی صحت کا دار و مدار منہ کی صفائی اور صحت پر بھی ہوتا ہے، کیونکہ کئی بڑی بیماریوں کی ابتدائی علامتیں منہ میں ظاہر ہوتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق منہ کی صحت کا براہِ راست تعلق دل، قوتِ مدافعت اور دیگر نظاموں سے ہوتا ہے، اس لیے روزانہ دانتوں کی مناسب صفائی، متوازن خوراک اور محفوظ ٹوتھ پیسٹ کا استعمال ضروری ہے۔

اسی تناظر میں آیوروید پر مبنی ڈابر ریڈ پیسٹ کو بھی مؤثر قرار دیا گیا، جو لونگ، تومر اور شونٹھ جیسے قدرتی اجزاء پر مشتمل ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ یہ پیسٹ نہ صرف سائنسی بنیادوں پر تیار کیا گیا ہے بلکہ اسے انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن (IDA) کی منظوری بھی حاصل ہے، جو اس کی افادیت اور حفاظت کا ثبوت ہے۔

ڈاکٹرز ڈے کے موقع پر عوام کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ڈاکٹروں کی رہنمائی کو سنجیدگی سے لیں، منہ کی صحت کو معمولی نہ سمجھیں اور ایک صحت مند زندگی کی جانب قدم بڑھائیں۔