نقلیپروفائلز کے ذریعے ویڈیو کالز پر عریاں ویڈیوز بنا رقم ٹھگی گئی،دو گرفتار

تاثیر 16 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 16 جون : ضلع شاہدرہ کے سائبر تھانے نے ڈیجیٹل طریقہ سے کئی گئی بلیک میلنگ کی وارادات کا پردہ فاش کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان فرضی ڈیٹنگ ایپ پروفائل بنا کر لوگوں کو پھنساتے تھے اور پھر عریاں ویڈیو کالز کرکے انہیں ریکارڈ کرتے تھے اور پھر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر رقم کی وصولی کر تے تھے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ انکت کمار نے سائبر پولیس اسٹیشن کو اپنی شکایت میں بتایا کہ اس نے ڈیٹنگ ایپ پر ایک خاتون کے ساتھ چیٹنگ شروع کی۔ بعد میں واٹس ایپ پر بات چیت شروع ہوئی۔ جہاں ملزم خاتون نے عریاں ویڈیو کال شروع کر دی، جس میں انکیت کا چہرہ صاف نظر آرہا تھا۔ اس دوران ویڈیو ریکارڈ کی گئی اور بعد میں اسے وائرل کرنے کی دھمکی دے کر 35 ہزار کا مطالبہ کیا گیا۔ خوف کے مارے متاثرہ نے رقم ملزم کے بتائے ہوئے بینک اکاونٹ میں منتقل کر دی۔