وقف ترمیمی قانون 2025 مسلمانوں کے حقوق کو پامال کرنے والا ہے مولانا محمد ابوالکلام شمسی

تاثیر 5 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

وقف بچاؤ دستور بچاؤ کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے مدرسہ رحیمیہ گاڑھا میں مشاورتی اجلاس
 سوپول (محمد ابوالمحاسن (امارت شرعیہ بہار اڑیسہ وجھارکھنڈ کے زیر اہتمام آئندہ 29 جون 2025 کو گاندھی میدان میں منعقد ہونے والے وقف بچاؤ دستور بچاؤ کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے حضرت امیر شریعت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی سجادہ نشین خانقاہ رحمانی مونگیر کی ہدایت پر امارت شرعیہ کے ذمہ داران وکارکنان بہار کے مختلف اضلاع کا دورہ کرکے عوام سے یہ اپیل کررہے ہیں کہ کثیر تعداد میں وقف بچاؤ دستور بچاؤ کانفرنس میں شریک ہوکر اسے کامیاب بنائیں اسی تناظر میں جمعرات کو مدرسہ رحیمیہ گاڑھا میں ایک اہم مشاورتی اجلاس امارت شرعیہ بہار اڑیسہ وجھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ کے صدر قاضی شریعت مولانا محمد انظار عالم قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں علاقہ کے ائمہ سیاسی وسماجی کارکنان تعلیمی اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی قاضی صاحب نے اپنے صدارتی خطاب کہاکہ وقف کا معاملہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے اور اس کا تحفظ ہمارا ایمانی فریضہ ہے جس طرح نماز، روزہ، زکاة ہمارے دینی فرائض ہیں، ویسے ہی وقف کی حفاظت بھی ہمارا دینی وایمانی فریضہ ہے۔یہ وہ امانت ہے جو ہم سے پہلے ہمارے آباواجداد نے اللہ کے لیے وقف کیا تاکہ لوگ اس سے استفادہ حاصل کر سکیں لیکن موجودہ حکومت نے وقف کی جائدادوں پر ناجائز قبضہ کرنے کی نیت سے وقف ترمیمی بل 2025 دونوں ایوانوں سے پاس کرواکے قانونی طور پر نافذ کردیاہے جو مکمل طورپر شریعت میں مداخلت اور ہندوستان کے بنیادی دفعات کے خلاف ہے جسے کسی بھی صورت میں منظور نہیں کیا جائے گا مولانا محمد ابوالکلام شمسی صاحب نے کہا کہ وقف ترمیمی قانون 2025 مسلمانوں کے حقوق کو پامال کرنے والا ہے اس لئے ہم سبھوں کی ذمہ داری ہے کہ اس قانون کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں اور آنے والے 29 جون کو گاندھی میدان پٹنہ پہونچیں تاکہ حکومت اس کالے قانون کو واپس لے اجلاس میں شریک تمام لوگوں نے یہ عہد لیا کہ ہم لوگ بڑی تعداد میں گاندھی میدان جائیں گے اس موقع پر مفتی فیاض احمد قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء مدھے پورہ مولانا محمد ابوالقاسم رحمانی قاضی شریعت سوپول مولانا نیاز احمد قاسمی استاذ مدرسہ رحیمیہ گاڑھا مولانا سعود الله رحمانی اور مولانااخلاق قاسمی مبلغین امارت شرعیہ محمد پرویز عالم انچارج پرنسپل مدرسہ رحیمیہ گاڑھا الحاج ماسٹر ہارون رشید صاحب سابق پرنسپل مدرسہ رحیمیہ گاڑھا مولانا عباس ماسٹر رضی احمد ماسٹر جمشید حافظ قربان جاوید محمد منظر سمیت دیگر لوگ شامل تھے