تاثیر 30 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
قاہرہ،30جون:مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں متوقع فائر بندی کے ایک معاہدے پر کام جاری ہے، جو ابتدائی طور پر 60 روزہ جنگ بندی پر مشتمل ہو گا، اور اس کے بعد اگلے مرحلے میں پیش رفت کی امید ہے۔ انھوں نے بتایا کہ فائر بندی کے بعد چند ہفتوں کے اندر غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک کانفرنس منعقد کی جائے گی۔انھوں نے واضح کیا کہ امریکا کو اس بات کی اہمیت کا ادراک ہے کہ غزہ سے متعلق کسی بھی آئندہ معاہدے میں جنگ بندی کے پائے دار ہونے کی ضمانتیں شامل ہونا ضروری ہیں۔
عبد العاطی نے یہ بھی تصدیق کی کہ اسرائیل نے 19 جنوری کو طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور کسی جواز کے بغیر غزہ پر دوبارہ جارحیت کا آغاز کیا ہے۔انھوں نے مزید کہا “اگر اسرائیل معاہدے کے بعد دوبارہ غزہ پر حملے شروع کرتا ہے، تو یہ علاقائی سطح پر عدم استحکام اور خطرے کا ایک بڑا ذریعہ ہو گا۔