پٹنہ ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرتے ہی ہلنے لگا طیارہ

تاثیر 9 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 09 جولائی: پٹنہ سے دہلی جا رہی انڈیگو پرواز کی ایمر جنسی لینڈنگ کرائی گئی ہے۔ برڈ ہٹ کی وجہ سے طیارہ ہلنے لگا، جس کے بعد پٹنہ میں ہی ایمر جنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔ فی الحال طیارے کو ٹھیک کرنے کی کوشش جاری ہیں۔ طیارے میں 169 مسافر سوار تھے۔ طیارے کو بحفاظت پٹنہ ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پائلٹ کی سمجھداری اور فوری فیصلے کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا ہے۔ طیارے کو جے پرکاش نارائن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔