تاثیر 18 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ارریہ، 18 جولائی: ہند-نیپال سرحد پر تعینات ایس ایس بی 52 ویں بٹالین سرحدی چوکی ڈومریا کے جوانوں نیرات کو گشت کے دوران موصول ہونے والی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر نیپال سے اسمگلنگ کر لا رہے چینی سیبوں کی کثیر مقدار ضبط کی۔
معاملے کے سلسلے میں ایس ایس بی نے ایک اسمگلر کو حراست میں لیا ہے۔ ایس ایس بی افسران اس سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ اسمگلر غیر قانونی طور پر سیب اسمگلنگ کر کے بھارتی حدود میں ذخیرہ کر رہا تھا۔ اس دوران خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایس ایس بی کے جوانوں کی خصوصی گشتی ٹیم نے یہ کار روائی کی۔ ایس ایس بی 52ویں بٹالین کے کمانڈنٹ مہیندر پرتاپ نے بھی اس معاملے کی تصدیق کی۔

