تاثیر 6 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ارریہ، 6 جولائی:ضلع کے راجوکھر میں اتوار کے روز بلاک کانگریس کمیٹی کی جانب سے جن سمواد پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری و بہار اسٹیٹ کانگریس کے شریک انچارج شاہنواز عالم، ارریہ کے ایم ایل اے عابد الرحمن، ضلع صدر شاد احمد کے ساتھ کانگریس بلاک صدر اور کارکنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری شاہنواز عالم اور ایم ایل اے عابد الرحمن نے کارکنوں اور گاو?ں والوں سے براہ راست بات چیت کی اور کانگریس کی اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔ ووٹر لسٹ کے خصوصی نظرثانی پروگرام پر الیکشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کانگریس لیڈروں نے اسے مرکزی حکومت کے حکم پر اپوزیشن پارٹیوں کے کیڈر ووٹروں کو ووٹ دینے سے محروم کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا۔