تاثیر 6 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن،06جولائی:امریکی تاجر اور ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف شخصیت ایلون مسک نے ایک نئے سیاسی جماعت ’’امریکہ پارٹی‘‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کی اکثریت کی سیاسی تبدیلی کی خواہش کے جواب میں کیا گیا ہے۔ایلون مسک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ”دو کے مقابلے میں ایک کے تناسب سے آپ ایک نئی سیاسی جماعت چاہتے ہیں اور آپ کو وہ ملنے جا رہی ہے!
انہوں نے امریکہ میں رائج سیاسی نظام پر سخت تنقید کی اور کہاکہ”جب بات ملکی خزانے کے زیاں اور کرپشن کے سبب دیوالیہ ہونے تک جا پہنچے تو یہ جمہوریت نہیں بلکہ ایک ایسا نظام ہے جس میں ایک ہی جماعت فیصلے پر قابض ہے۔