گڈکری نے پنگلی وینکیا کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

تاثیر 4 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 4 جولائی : ہندوستان کے قومی پرچم ترنگے کے تخلیق کار اورمجاہد آزادی پنگلی وینکیا کی برسی پر ملک بھر میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مرکزی سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے اس عظیم قومی ہیرو کو یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
پنگلی وینکیا کو یاد کرتے ہوئے، گڈکری نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ بھارت کی سالمیت اور عزت نفس کی علامت قومی پرچم ترنگے کو ڈیزائن کرنے والے پنگلی وینکیانے ہندوستانی قوم کو متحد کرنے کا کام کیا۔ ایسے عظیم مجاہد آزادی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت۔
قابل ذکر ہے کہ عظیم مجاہد آزادی پنگلی وینکیا نے مختلف شعبوں میں ملک کی خدمت کی۔ ماہرِ تعلیم اور ماہرِ لسانیات کے طور پر، انھوں نے ہندوستانی سماج کو تعلیم دینے اور بیدار کرنے میں اپنا تعاون دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک فوجی افسر کی حیثیت سے ملک کے تئیں اپنے فرائض بھی پوری لگن کے ساتھ ادا کیا۔