تاثیر 1 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، یکم جولائی: نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ایودھیا کے رام جنم بھومی یاترا علاقے کے مطابق سیتامڑھی میں ماں سیتا کی جائے پیدائش پنورادھام کی مجموعی ترقی کے لیے 882.87 کروڑ روپے (آٹھ سو 82 کروڑ ستاسی لاکھ) کی انتظامی منظوری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیتا جنم بھومی مندر کی ترقی کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت نے تین درجے پنچایتی راج اداروں اور گرام کچہری کے منتخب عوامی نمائندوں کو چیف منسٹر میڈیکل اسسٹنس فنڈ سے میڈیکل گرانٹ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس کے لیے سالانہ آمدنی کی حد بھی ختم کر دی گئی ہے۔ کابینہ کی میٹنگ کے بعد سمراٹ چودھری نے کہا کہ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی طرف سے سیتامڑھی کی پرگتی یاترا میں پنورادھام یاتری علاقے کی ترقی کے لیے کیے گئے اعلان کو پورا کرنے کے لیے لیا گیا ہے۔