اسٹالن کی صحت میں بہتری، چکر آنے پر ہسپتال میں ہوئے تھے داخل

تاثیر 22 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

چنئی، 22 جولائی: تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کو صبح کی سیر کے دوران چکرآنے کے بعد چنئی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دوسرے دن ان کی صحت میں کافی بہتری آئی ہے۔
اپنے ایکس ہینڈل پر اپ ڈیٹ دیتے ہوئے چیف منسٹر اسٹالن کے دفتر نے کہا کہ میں اسپتال میں رہتے ہوئے بھی سرکاری فرائض انجام دے رہا ہوں۔نائب وزیر اعلیٰ ادھیاندھی اسٹالن کے مطابق وزیر اعلیٰ کی صحت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے اور انہیں تین دن آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ سٹالن ہسپتال میں رہتے ہوئے بھی اپنی سرکاری ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔اے آئی اے ڈی ایم کے کے جنرل سکریٹری ایڈاپڈی کے پالانی سوامی سمیت کئی ریاستی رہنماؤں نے اسٹالن کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔