امریکہ میں کرپٹو کرنسی کا دور شروع

تاثیر 19 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باضابطہ نفاذکے لیے پہلے بڑے وفاقی قانون پر دستخط کیے

واشنگٹن، 19 جولائی:امریکہ میں جمعے کو عالمی معیشت کی تاریخ میں ایک انقلابی تبدیلی کا آغاز ہوا۔ وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جینیئس ایکٹ (پہلا بڑا وفاقی قانون) پر دستخط کرنے کے ساتھ ملک کرپٹو کرنسی کے دور میں داخل ہوا۔ ایوان نمائندگان نے جمعرات کو دو طرفہ حمایت کے ساتھ جینیئس ایکٹ (بڑا وفاقی کرپٹو کرنسی بل) منظور کیا۔ سینیٹ نے ایک ماہ قبل اس کی منظوری دی تھی۔
اے بی سی نیوز کے مطابق ٹرمپ کا خاندان شروع سے ہی کرپٹو کرنسی کے حق میں رہا ہے۔ یہ بل، صدر کی ایک اہم ترجیح، سٹیبل کوائنز (ڈیجیٹل کرنسی کی مخصوص اقسام) کو مزید قابل رسائی اور مرکزی دھارے میں شامل کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔ ٹرمپ کئی بار عوامی فورمز پر اس کی اہمیت پر بات کر چکے ہیں۔ غور طلب ہے کہ صدر ٹرمپ نے اس سال کے شروع میں اپنا کرپٹو میم کوائن لانچ کیا تھا۔
دستخط کرنے کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ “میں نے وعدہ پورا کیا، میں نے کہا تھا کہ ہم امریکہ کو دنیا کا کرپٹو کیپیٹل بنائیں گے۔ میں نے ایسا ہی کیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیبل کوائن ایسی کرپٹو کرینسی ہوگی جس کی قیمت امریکی ڈالر کی طرح مستحکم اثاثوں کی طرح ہوگی۔ جینیئس ایکٹ بینکوں اور دیگر اداروں کے لیے یہ سکے جاری کرنا آسان بناتا ہے۔ اس سے ان اثاثوں پر عوام کا اعتماد بڑھے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ صنعتوں کی مجموعی ترقی ہوگی۔