تاثیر 26 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن،26جولائی:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کے صدر ایمانوئیل میکروں کا فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے اس مؤقف کا اظہار وائٹ ہاؤس میں رپورٹرز سے گفتگو کے دوران کیا ہے۔فرانس کے صدر ماکروں نے دو روز قبل اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک ستمبر میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا۔ صدر ٹرمپ نے اس پر ردعمل دیا ہے۔اس سے پہلے اسرائیل نے بھی اس فرانسیسی فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا یہ فلسطینیوں کو دہشت گردی کا انعام دینے کے مترادف ہوگا۔
اب امریکی صدر نے رپورٹرز سے اپنی گفتگو کے دوران باضابطہ طور پر رد عمل میں کہا ہے ‘ فرانس کے صدر نے جو کہا ہے اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ میں جانتا ہوں وہ ایک اچھے آدمی ہیں، میں ماکروں کو پسند بھی کرتا ہوں مگر ان کا یہ بیان کوئی وزن نہیں رکھتا۔

