تاثیر 22 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بہارشریف22 اگست(محمددانش) نالندہ میں مانٹرنگ ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے اسلامپور صحت مرکز میں تعینات بی سی ایم آشوتوش کمار کو چالس ہزر روپئے رشوت لیتے گرفتار کیا گیا ہے۔ آشابحالی کے نام پر آشتوش کمار نے رسیدہ پروین سے چالس ہزار روپئے کی ڈمانڈ کی تھی۔جس کے بعد مانٹرنگ کی ٹیم کو مذکورہ معاملے کی خفیہ اطلاع ملی۔ مانٹرنگ کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے بی سی ایم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔

