بہارشریف اسپتال کی لفٹ میں پھنسے لوگوں میں مچا کہرام

تاثیر 11 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف11 اگست(دانش) بہارشریف واقع صدر اسپتال میں اس وقت کہرام مچ گیا۔ جب اسپتال کی لفٹ میںلوگ پھنسے رہ گئے۔ لفٹ میں آئی اچانک خرابی کے سبب نصف درجن لوگ کافی دیر تک لفٹ میں پھنسے رہے۔ اس درمیان ایک حاملہ خاتون بھی لفٹ میں سوار تھی۔ لفٹ کے اندر سبھوں کی سانسیں اٹکی ہوئی تھیں۔ پندرہ منٹ کے مشقت کے بعد لفٹ کا دروازہ چابھی کے ذریعہ کھولا گیا تب جاکر سبھی لوگ محفوظ طریقے سے باہر نکل سکیں۔ معلوم ہو کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ لفٹ میں خرابیاں آ جانے کے وجہ کر لفٹ راستے میں ہی رک جانے کی شکایت موصول ہوتی رہی ہے۔ باوجود اسکے اسپتال انتظامیہ اس پر توجہ دینے سے قاصر ہے۔
نوٹ:اس خبر کے ساتھ تصویربھی ارسال خدمت ہے۔