تاثیر 11 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 11 اگست :بالی ووڈ اسٹار ٹائیگر شراف ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’باغی 4‘ کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ ایکشن سے بھرپور اس فلم کو اے ہرش نے ڈائریکٹ کیا ہے، جو ’بجرنگی‘ اور ’ویدھا‘ جیسی ہٹ کنڑ فلموں کے لیے مشہور ہیں۔ ساجد ناڈیاڈوالا اس کے پروڈیوسر ہیں۔ حال ہی میں، میکرز نے ’باغی 4‘ کا ایک زبردست ٹیزر جاری کیا ہے، جس میں ٹائیگر کا خطرناک لُک اور زبردست ایکشن سیکونس نظر آرہے ہیں۔
اس فلم کے ذریعے مس یونیورس 2021 ہرناز سندھو بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ بچپن سے اداکاری کا شوق رکھنے والی ہرناز اب تک دو پنجابی فلموں میں نظر آ چکی ہیں۔ فلم میں سونم باجوہ اور سنجے دت بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ سنجے دت ایک خطرناک ولن کے روپ میں نظر آئیں گے۔ ٹیزر میں ٹائیگر اور سنجے کے درمیان زبردست ٹکر دکھائی دے رہی ہے جب کہ باقی ستارے بھی زبردست ایکشن کرتے نظر آ رہے ہیں۔

