پاکستان کی وفاقی حکومت کے حمایت یافتہ چار افراد بلوچستان میں مارے گئے

تاثیر 20 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کوئٹہ (بلوچستان) پاکستان، 20 اگست:صوبہ بلوچستان کے شہر پنجگور میں ‘پاکستان وفاقی حکومت’ کے ایک گروپ پر مسلح حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حملہ پیر کی رات گئے پنجگور کے علاقے سوردو میں ایک گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے کیا۔ حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ دی بلوچستان پوسٹ نے مقامی ذرائع کے حوالے سے یہ خبر دی ہے۔
دی بلوچستان پوسٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اسلام اور نظام (دونوں سکنہ گیچک، سوردو)، ولد غلام سرور، حبیب اللہ ولد شاہ محمد (رہائشی گریشا، خضدار) اور علی احمد ( سکنہ کوئٹہ) کے نام سے ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق پاکستان کی وفاقی حکومت کی حمایت یافتہ مسلح گروپ سے تھا۔ ایسے لوگوں کو علاقے میں ’ڈیتھ اسکواڈ‘ کہا جاتا ہے۔ ان گروہوں پر جبری گمشدگیوں، سیاسی اور سماجی کارکنوں کے قتل، منشیات کی اسمگلنگ اور اغوا برائے تاوان جیسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔