ایجوکیشن مورچہ کشن گنج کی جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی جس میں کئی اہم فیصلے لیے گئے

تاثیر 09 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کشن گنج ،9 اگست :سیماچل کرانتی مورچہ کے تحت چلنے والی تنظیم ایجوکیشن مورچہ کشن گنج نے 2 اگست کو کشن گنج کے رحمانی پبلک اسکول تیونسا میں طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے اور تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہترین کام کرنے والے کشن گنج کے نامور لوگوں کو اعزاز دینے کے لیے 2 اگست کو “پرتیبھا سمن سماروہ” کا انعقاد کیا گیا ۔
جس کے لیے ایجوکیشن مورچہ کشن گنج کے صدر حاجی علی رضا صدیقی کی پہل پر کشن گنج شہر کے محی الدین پور میں واقع ٹارگٹ کوچنگ سینٹر میں ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ٹارگٹ کوچنگ سینٹر کے ڈائریکٹر عارفین نور نے کی۔
اجلاس میں صدر حاجی علی رضا صدیقی، سیکرٹری سفیر الدین راہی، نائب صدر سہیل اختر ندوی، عادل ربانی، آفتاب عالم صدیقی موجود تھے۔ اور 2 اگست کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پروگرام کو مستقبل میں بہتر انداز میں منعقد کرنے پر زور دیا گیا۔
اس کے علاوہ ایجوکیشن مورچہ کے سکریٹری اور اوریکل انٹرنیشنل اسکول کے ڈائریکٹر سفیر الدین راہی کی تجویز پر مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ یوم اساتذہ کے موقع پر کشن گنج ضلع کے کئی ہونہار اساتذہ کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔
جس کے لیے باصلاحیت اساتذہ کا انتخاب کیا جائے گا۔
ایجوکیشن مورچہ کشن گنج کے سرپرست اور کشن گنج میونسپل کونسل کے صدر اندردیو پاسوان نے کہا کہ ایجوکیشن مورچہ کشن گنج کا مقصد ضلع کشن گنج میں تعلیمی بیداری لانا اور کشن گنج ضلع اور سیماچل کے ہونہار طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ سامنے لایا جا سکے اور ہمارے علاقے کے بچے بھی کامیابیوں تک پہنچ سکیں۔