راجر فیڈرر 2017 کے بعد شنگھائی ماسٹرز سے ٹینس میں واپسی کریں گے

تاثیر 13 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 13 اگست: سوئس ٹینس قدآورکھلاڑی راجر فیڈرر 2017 کے بعد شنگھائی ماسٹرز 2025 میں کورٹ میں واپسی کریں گے جس کی تصدیق انہوں نے خود کی ہے۔ فیڈرر 10 اکتوبر کو کیزہونگ اسٹیڈیم میں ’راجر اینڈ فرینڈز‘ سلیبریٹی ڈبلز ایونٹ میں کھیلیں گے۔فیڈرر نے منتظمین کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں کہا’ہیلو میں راجر ہوں اور میں رولیکس شنگھائی ماسٹرز کے لیے شنگھائی کے قزہونگ اسٹیڈیم میں واپس آ کر بہت خوش ہوں۔ شنگھائی ہمیشہ میرے لیے ایک خاص جگہ رہا ہے، اپنے مداحوں، ناقابل فراموش یادوں اور کھیل کے تئیں سچاپیار ہے۔اس تقریب میں اداکار وو لی، مارشل آرٹسٹ اور اداکار ڈونی ین، اور سابق عالمی نمبر 3 ڈبلز کھلاڑی اور دو مرتبہ کے گرینڈ سلیم ڈبلز چمپئن زینگ جی جیسی مشہور شخصیات شرکت کریں گی۔