ای رکشہ الٹنے سے معمر شخص کی موت

تاثیر 28 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

اورائی، 28 ستمبر :اتر پردیش میں جالون کے اورائی کوتوالی علاقے میں اتوار کے روز ایک ای-رکشہ کے الٹ جانے سے ایک بزرگ ، فقیر منا شاہ (70) کی موت ہو گئی۔
کوتوالی انچارج انجن سنگھ نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران متوفی کے اہل خانہ نے انکشاف کیا کہ منا شاہ اپنے گھر سے چرکھی بائی پاس کی طرف ای رکشہ میں جا رہا تھا کہ بگھورا میں سدھا بابا کے قریب ای رکشہ الٹ گیا۔ حادثے میں منا شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔پولیس افسر نے بتایا کہ ای رکشہ ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہو گیا۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی بنیاد پر ڈرائیور کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ شکایت کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔