تاثیر 3 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سیتامڑھی (مظفر عالم)
الیکٹورل لسٹ آبزرور-سہ-کمشنر، ترہوت ڈویژن، راج کمار کے پہلے دورے کے دوران، ضلع الیکشن افسر، الیکٹورل رجسٹریشن افسران اور تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد ہوئی۔ ضلع مجسٹریٹ رچی پانڈے نے ضلع کے آٹھ اسمبلی حلقوں میں خصوصی گہری نظرثانی 2025 میں پچھلے دو مہینوں میں کئے گئے کام کے متعلق جانکاری دی ۔ اس کے ساتھ کلیمز- اعتراضات، فارم- 6، 7، 8 کے بارے میں بھی معلومات دی گئی۔ اس موقع پر کمشنر نے خصوصی نظر ثانی کے کام میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی تجاویز اور مسائل سنے جنہیں تمام ای آر اوز کو ایک ایک کر کے حل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ انہوں نے تمام الیکٹورل رجسٹریشن افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی صورت میں حتمی ووٹر لسٹ کی اشاعت میں اہل ووٹر کا نام نہ چھوڑا جائے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کسی بھی شکایت پر بلا تاخیر کارروائی کی جائے۔ اس کے ساتھ ہی کمشنر نے تمام اسمبلی حلقوں میں صنفی تناسب بڑھانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام اسمبلی حلقوں میں پانچ پولنگ اسٹیشنوں کی نشاندہی کریں جہاں ووٹنگ کا فیصد سب سے کم رہا ہے۔ ووٹر بیداری مہم ان متعلقہ پولنگ سٹیشنوں پر سویپ کے ذریعے چلائی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام الیکٹورل رجسٹریشن افسران اپنے علاقے کے تمام پولنگ سٹیشنز کا باقاعدگی سے دورہ کریں۔ نیز، پولنگ اسٹیشنوں پر ضروری بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر طریقے سے کام کریں۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے درخواست کی کہ وہ اس کام میں بی ایل اے کو بھی شامل کریں۔ اجلاس میں مقامی سطح پر اٹھائے گئے مسائل کے خصوصی جائزہ اور حل کی پیش رفت کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایت دی گئی۔
اس کے علاوہ کمشنر نے ضلع کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران موجود افسران کو ضروری ہدایت دی گئی۔

