پرم سندری باکس آفس پر ٹھنڈی پڑی

تاثیر 5 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 5 ستمبر:سدھارتھ ملہوترا اور جہانوی کپور کی فلم ’پرم سندری‘ کو ریلیز ہوئے ایک ہفتہ ہو گیا ہے۔ 29 اگست کو آنے والی اس رومانوی کامیڈی سے میکرز کو کافی امیدیں تھیں، لیکن باکس آفس پر فلم کو شائقین کی جانب سے ویسا رسپانس نہیں مل رہا ہے۔ اس کی کمائی ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہو رہی ہے۔ اب ساتویں روز کی کلیکشن رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں ایک اور کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سیکنلک کی رپورٹ کے مطابق، ‘پرم سندری’ نے اپنی ریلیز کے ساتویں دن یعنی جمعرات کو 2.75 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ اس کے ساتھ ہی فلم کی کل کمائی 7 دنوں میں 39.85 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ تقریباً 45 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنی اس فلم کو تشار جلوٹا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ سدھارتھ ملہوترا اور جہانوی کپور کے ساتھ رینجی پنیکر، سدھارتھ شنکر، منجوت سنگھ، سنجے کپور اور عنایت ورما بھی اہم کرداروں میں نظر آ رہے ہیں۔