تاثیر 21 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 21 اکتوبر : ضلع الیکشن آفیسر وضلع مجسٹریٹ تیاگ راجن ایس ایم اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کارتکیہ کے شرما نے مشترکہ طور پر نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2025 کے بہار قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے نامزدگی اور دستبرداری کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ پٹنہ ضلع میں کل نو امیدواروں نے پرچہ نامزدگی واپس لے لیے ہیں، جس سے ضلع کی 14 اسمبلی سیٹوں پر 149 امیدوار میدان میں ہیں۔
دونوں افسران نے کہا کہ انتظامیہ کی اولین ترجیح صاف، منصفانہ، خوف و ہراس سے پاک، شفاف اور شرکت پر مبنی انتخابات کا انعقاد ہے۔ پوری انتظامی اور پولیس مشینری اس مقصد کے لیے چوکس، تیار اور پرعزم ہے۔

