جموں ڈویژن کے تمام اسکول اگلے دو روز تک بند رہیں گے

تاثیر 5 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں, 5 اکتوبر: محکمہ تعلیم جموں نے شدید بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر جموں ڈویژن کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو دو روز کے لیے بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔محکمہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نسیم جاوید چوہدری کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری وارننگ کے بعد کیا گیا ہے، جس میں ڈویژن کے مختلف علاقوں میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔