تاثیر 18 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سیتاپور، 17 اکتوبر : اتراکھنڈ کے دہرادون سے ایک پرائیویٹ ایمبولینس میں ایک مریض کو لے کر جا رہے لوگ جمعہ کی صبح دہلی-لکھنؤ قومی شاہراہ پر جاں بحق ہو گئے۔ یہ المناک حادثہ لکھنؤ سے تقریباً 20 کلومیٹر دور سیتا پور ضلع کے اٹاریہ تھانے میں پیش آیا۔ حادثے کی وجہ ایمبولینس کا ٹائر پھٹنا بتایا جاتا ہے۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ سڑک کے کنارے پڑی لاشیں دیکھ کر راہگیر خوفزدہ ہوگئے۔
راہگیروں کی جانب سے اطلاع ملنے پر مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ اس حادثے میں اب تک ایک راہگیر سمیت چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایک لڑکی کی حالت تشویشناک ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اٹاریہ علاقہ میں ہند اسپتال کے سامنے ایک پل پر ایمبولینس کا ٹائر پھٹ گیا جس سے گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔ حادثے میں ڈرائیور کی بھی موت ہو گئی۔
معلومات کے مطابق اتراکھنڈ کے دہرادوں کے رہنے والے یہ لوگ کسی شخص کیکمر میں چوٹ کی وجہ سے علاج کے لیے وارانسی لے جا رہے تھے۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی اتراکھنڈ کی ایک نجی ایمبولینس تھی، جس کا نمبر یوکے 07-پی اے 2020 ہے۔

