جیسلمیر بس حادثہ میں ایک اور زخمی نوجوان کی موت، مرنے والوں کی تعداد 26 ہوگئی

تاثیر 22 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جودھ پور، 22 اکتوبر: جیسلمیر ضلع کے تھائیت گاؤں کے قریب ایک نجی بس میں لگنے والی زبردست آتشزدگی میں مرنے والوں کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔ دو افراد اب ایم جی ایچ اسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔ امامت نامی خاتون ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔وہیں منگل کو ایک نوجوان کی موت ہو گئی تھی۔ ادھر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش ورثاء کے حوالے کردی۔ احمدآباد ریفر کئے گئے پیر محمدکی اہلیہ امامت 85 فیصد جھلس گئی تھی۔ جبکہ نوجوان لاٹھی جیسلمیر کا اوم رام ہے۔گزشتہ ہفتے جیسلمیر ضلع کے تھائیت گاؤں کے مضافات میں ایک پرائیویٹ بس میں لگنے والی زبردست آگ میں ایک اور شخص کی موت کے بعد اب مرنے والوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔اس حادثہ کا شکارامت کو سب سے پہلے مہاتما گاندھی اسپتال لایا گیا تھا۔ 85 فیصد جھلس جانے کی وجہ سے اس کی جان شروع سے ہی خطرے میں تھی۔