تاثیر 5 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 5 اکتوبر: اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار ارباز خان کی دہلیز پرخوشیوں نے دستک دی ہے۔ 4 اکتوبر کی دوپہر کو خبر بریک ہوئی کہ ان کی اہلیہ شوریٰ خان کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہیں ایک ساتھ ہسپتال پہنچتے دیکھا گیا تھا اور اب آخر کار جوڑے نے اپنے پہلے بچے کا استقبال کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ارباز اور شوریٰ ایک بیٹی کے والدین بن گئے ہیں۔ اگرچہ ارباز خان کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے تاہم خاندان اور قریبی ذرائع نے اس خوشخبری کی تصدیق کی ہے۔
ارباز خان نے جون میں اپنے والد ہونے کا انکشاف کیا تھا۔ غور طلب ہے کہ اس سال جون میں ارباز نے اپنی اہلیہ کے حمل کی خبر کی تصدیق کی تھی۔ اس وقت، انہوں نے کہا، “میں تھوڑا نروس اور خوش ہوں، میں کئی سالوں بعد باپ بننے جا رہا ہوں، اس لیے یہ میرے لیے بہت خاص احساس ہے۔ یہ مجھے خوشی اور ذمہ داری کا ایک نیا تجربہ دے رہا ہے، جس کا میں بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں۔

