آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کی دو خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ،ملزم پکڑا گیا

تاثیر 25 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

اندور، 25 اکتوبر: مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں حصہ لینے آئی آسٹریلیائی ٹیم کی دو خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔دونوں خواتین کھلاڑی کھجرانہ تھانے کے علاقے میں واقع ہوٹل ریڈیسن بلو سے ایک کیفے کی طرف پیدل چل رہی تھیں کہ ایک موٹر سائیکل سوار نے نہ صرف ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی بلکہ ان کو نامناسب طریقے سے چھوا بھی۔ واقعے سے دونوں کھلاڑی خوفزدہ ہوگئیں اور سیکورٹی حکام کو اطلاع دی۔ ٹیم کے سیکورٹی آفیسر ڈینی سمنز کی شکایت پر ایم آئی جی تھانے نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش کے لیے پانچ تھانوں کی ٹیم تشکیل دے دی اور ملزم عقیل عرف نائٹرا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔