نیشنل سائبر سیکیورٹی آگاہی ماہ مدنظر جی این ایس یو میں ہوا آگاہی پروگرام کا انعقاد

تاثیر 24 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

              سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) اکتوبر 2025 میں نیشنل سائبر سیکیورٹی آگاہی ماہ کے مدنظر گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ اس پروگرام کا مقصد طلباء اور فیکلٹی ممبران میں سائبر سیکیورٹی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور محفوظ ڈیجیٹل رویہ کی حوصلہ افزائی کرنا تھا ۔ اس موقع پر یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے زیر اہتمام “سائبر کرائم اور سائبر سیفٹی پر لیکچرس کی چیتنا سیریز” کا انعقاد کامیابی سے ہوا ۔ کلیدی خطبہ گورو گپتا ڈائریکٹر الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی وزارت حکومت ہند نے دیا ۔ یہ پروگرام این ایس ایس یونٹ گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقد کیا گیا اور ویدانتاچاریہ کمار پرجاپتی نے اس کو مربوط کیا تھا ۔ پروگرام کی صدارت جی این ایس یو کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر کمار آلوک پرتاپ نے کی ۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر للیتیشور پرتاپ سنگھ، چیف پراکٹر جی این ایس یو اور پروفیسر ڈاکٹر ایس ایس سنگھ ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر، ڈاکٹر دھننجے تیواری آیوش کاتیان پروگرام آفیسر این ایس ایس جی این ایس یو اور مختلف شعبہ جات کے فیکلٹی ممبران موجود تھے ۔ پروگرام کی نظامت راجہ بابو نے کی ۔ اپنے لیکچر میں کلیدی مقرر مسٹر گورو گپتا نے سائبر سیکورٹی کی اہمیت، سائبر جرائم کی اقسام اور ان کی روک تھام کے اقدامات پر تفصیل سے بات کی، انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں سائبر سیکورٹی ہر فرد کی ذمہ داری ہے اور چوکسی سب سے موثر تحفظ ہے، یہ پروگرام یو جی سی کی طرف سے ملک بھر کے مختلف اعلیٰ تعلیمی اداروں میں منعقد کی گئی سیریز کے تحت ایک اہم اقدام تھا‌ ۔ گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی میں اس کی کامیاب تنظیم طلباء میں ڈیجیٹل سیکورٹی کے تئیں بیداری اور ذمہ داری کے احساس کو مضبوط کرنے کی جانب ایک قابل ستائش قدم رہا ۔