خارن میں بلوچ لبریشن آرمی کا پاکستانی فوج پر حملہ، پانچ فوجی ہلاک

تاثیر 9 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کوئٹہ (بلوچستان)9 اکتوبر : بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے بدھ کے روز خارن میں پاکستانی فوج کی ایک چوکی پر حملہ کیا جس میں پانچ فوجی ہلاک ہوگئے۔ بی ایل اے کے کمانڈروں نے خارن کے علاقے گرک میں ڈیم کے قریب پوزیشن پر قابض پاکستانی فوج کو پسپا ہونے پر مجبورکردیا۔ دونوں جانب سے شدید گولہ باری کی گئی۔
دی بلوچستان پوسٹ اخبار کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان زیند بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے ایک بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بی ایل اے کے جنگجوؤں نے خاران میں پاکستانی فوج کو نقصان پہنچایا۔ بی ایل اے کے کمانڈروں نے خاران کے علاقے گرک میں ڈیم کے قریب پاکستانی فوج کی ایک چوکی کو تباہ کر دیا۔ جنگجوؤں نے پاکستانی فوج کے جوانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے پانچ فوجی موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔