تاثیر 9 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
مہو، 9 اکتوبر : مدھیہ پردیش کے اندور ضلع کے مہو میں بدھ کی دیر رات ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اندور-کھلگھاٹ ہائی وے پر ناندیڑ پل کے قریب دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں، جس سے ایک کار میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں چار افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے دو زندہ جل گئے۔ تین دیگر افراد جھلس گئے، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق یہ واقعہ رات 11 بجے کے قریب پیش آیا۔ اندور-کھلگھاٹ ہائی وے پر ناندیڑ پل پر بدھ کی رات اومنی وین دھامنود سے مان پور جا رہی تھی جبکہ ایک سوئفٹ ڈزائر کار مان پور سے دھامنود جا رہی تھی۔ سوئفٹ کار اچانک ڈیوائیڈر عبور کر کے سامنے سے آرہی اومنی وین سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے بعد اومنی وین میں آگ لگ گئی۔

