تاثیر 6 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی ،06اکتوبر: ٹینس پریمیئر لیگ (ٹی پی ایل) کا ساتواں ایڈیشن اس سال 9 سے 14 دسمبر تک احمد آباد کے گجرات یونیورسٹی ٹینس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ سیزن ہندوستانی ٹینس کے لیے ایک تاریخی اور دلچسپ جشن بننے والا ہے جس میں ہندوستان کے دو بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن روہن بوپنا ، دنیا کے نمبر 29 لوسیانو ڈارڈیری (اٹلی) عالمی نمبر 38 کورینٹن موٹے (فرانس) اور عالمی نمبر 39 الیگزینڈر مولر (فرانس) جیسے قد آور کھلاڑی حصہ لیں گے۔
آٹھ فرنچائزز 9 اکتوبر کو ممبئی میں ہونے والی سیزن 7 کی نیلامی کے لیے ان اسٹار کھلاڑیوں کے ارد گرد اپنی ٹیمیں تیار کر رہی ہیں۔

