تاثیر 7 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 7 اکتوبر: مرکزی حکومت نے مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، گجرات اور چھتیس گڑھ کے 18 اضلاع میں چار ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ اس سے ہندوستانی ریلوے نیٹ ورک میں 894 کلومیٹر کا اضافہ ہوگا۔ اس پروجیکٹ پر تقریباً 24,634 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے آج ریلوے کی وزارت کے چار منصوبوں کو منظوری دی۔ یہ منصوبے ہیں: وردھا – بھوساول – تیسری اور چوتھی لائن – 314 کلومیٹر (مہاراشٹر)؛ گونڈیا – ڈونگر گڑھ – چوتھی لائن – 84 کلومیٹر (مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ)؛ وڈودرا – رتلام – تیسری اور چوتھی لائن – 259 کلومیٹر (گجرات اور مدھیہ پردیش)؛ اٹارسی – بھوپال – بینا – چوتھی لائن – 237 کلومیٹر (مدھیہ پردیش)۔
مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے آج نیشنل میڈیا سینٹر میں نامہ نگاروں کو کابینہ کے فیصلے کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ منظور شدہ ملٹی ٹریکنگ پراجیکٹ تقریباً 85.84 لاکھ کی آبادی والے تقریباً 3,633 دیہاتوں اور دو خواہش مند اضلاع (ودیشا اور راج نندگاؤں) سے رابطے کو بڑھا دے گا۔

