تاثیر 14 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 13 اکتوبر: کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، وزیر اعظم مودی نے وزیر خارجہ آنند کا خیرمقدم کیا اور بتایا کہ ان کا دورہ ہندوستان-کینیڈا دوطرفہ شراکت داری کو نئی رفتار دینے کے لئے جاری کوششوں میںمدد کرے گا۔
وزیر اعظم نے اس سال جون میں جی-7 سربراہی اجلاس کے لیے کینیڈا کے اپنے دورے کو یاد کیا، جس کے دوران ان کی وزیر اعظم مارک کارنی کے ساتھ بہت نتیجہ خیز ملاقات ہوئی تھی۔ وزیراعظم نے تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، زراعت اور عوام سے عوام کے تعلقات میں دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
مودی نے مارک کارنی کو اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ان کے آئندہ پروگرام کے منتظر ہیں۔

