چھٹھ پوجا کی تیاریوں کے لیے وزیر اعلیٰ نے کمیٹی تشکیل دی، کپل مشرا کو بنایا گیا چیئرمین

تاثیر 14 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 13 اکتوبر: وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے دہلی میں ’’چھٹھ پوجا 2025‘‘ کے تہوار کے لیے مقامات کے انتخاب اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ فن، ثقافت اور سیاحت کے وزیر کپل مشرا کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی دہلی کے مختلف علاقوں میں چھٹھ پوجا کے لیے موزوں مقامات کی نشاندہی، سہولیات کی دستیابی، حفاظتی انتظامات، صفائی، نقل و حمل اور عقیدت مندوں کے لیے سہولت سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لے گی اور حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔