چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایم ایس ایم ای کلینک پروگرام کا آغاز

تاثیر 26 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کلکتہ، 28/ اکتوبر (پریس ریلیز) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (ICAI) نے ’’ایم ایس ایم ای کنیکٹ: اسٹیک ہولڈرز اسٹریٹجک میٹ 2025‘‘ کا کامیاب انعقاد کیا اور ’’ایم ایس ایم ای کلینک انیشی ایٹو‘‘ کا آغاز کیا۔ یہ کلینک ملک بھر کے 183 برانچز اور ریجنل دفاتر میں قائم کیے جائیں گے، جو مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز (MSMEs) کو فنانس، ٹیکسیشن، کمپلائنس، اکاؤنٹنگ، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور بزنس سسٹین ایبلٹی جیسے شعبوں میں پیشہ ورانہ رہنمائی فراہم کریں گے۔ میٹنگ میں ملک بھر سے 60 سے زائد اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اور ایم ایس ایم ای سیکٹر کو مضبوط بنانے، فنانس تک رسائی، مارکیٹ لنکیج اور ریگولیٹری آسانیوں جیسے موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔
تقریب کا افتتاح سابق مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کیا، جبکہ سی اے چرن جوت سنگھ نندا (صدر، ICAI)، سی اے ڈاکٹر جے کمار بٹرہ (سیکریٹری، ICAI)، اور دیگر اعلیٰ عہدیداران موجود تھے۔