وزیر اعلیٰ نے راجگیر میں نو تعمیر شدہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کیا

تاثیر 5 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 06اکتوبر، 2025 وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے نالندہ ضلع کے راجگیر میں نو تعمیر شدہ کرکٹ اسٹیڈیم کے پویلین اور کرکٹ گرائونڈ کا نام کی تختی کی نقاب کشائی اور ریبن کاٹ کر افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے پویلین اور کرکٹ گراؤنڈ کا معائنہ کیا۔ وہاں موجود کھلاڑیوں نے تالیوں سے ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ہاتھ ہلا کر سب کا خیر مقدم قبول کیا۔ معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے وہاں کے انتظامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی۔
18ایکڑ زمین راجگیر کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی گئی ہے ۔ جس میں تقریبا 40000شائقین کے بیٹھنے کا انتظام ہے ۔اسٹیڈیم میں پویلین (جی 5+)کی تعمیر کی گئی ہے ۔ کرکٹ گراونڈ تیار کیا گیا ہے ۔مہا راشٹر سے لائی گئی لال مٹی سے 6پچ اور مکامہ کی کالی مٹی سے 7پچ تیار کی گئی ہے ۔ بارش کے موسم میں میدان سے پانی کی نکاسی کے لیے ڈرنیج سسٹم فروغ دیا گیا ہے ۔ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں اور شائقین کی بنیادی سہولتوں کا خیال رکھتے ہوئے تعمیر کا کام یقینی بنا یا گیا ہے ۔اسٹیڈیم میں جدید سہولتیں ہوں گی۔جس میں کھلاڑیوں کے لیے خصوصی پویلین ، کوچ اور منیجر کے لیے بیٹھنے کی ریزرو جگہ ، وی وی آئی پی مہمانوں کے لیے خاص اسٹینڈ اور میڈیا کے لیے گیلری شامل ہے ۔بی سی سی آئی کے پیمانے کے مطابق تیار یہ میدان نیشنل اور انٹر نیشنل میچوں کی میزبانی کے لیے پوری طرح اہل ہے ۔
واضح رہے کہ اس اسٹیڈیم میں نہ صرف بہار میں کھیل ثقافت کو نئی بلندی ملے گی بلکہ راجگیر کھیل کے قومی اور بین الاقوامی سیاحت کے نقشے پر بھی شامل ہو گا۔یہ اسٹیڈیم جلد ہی بین الاقوامی کرکٹ میچ کی میز بانی کر نے کے قابل ہو گا ۔ جس سے راجگیر میں سیاحت اور مقامی اقتصادی نظام کو مضبوطی ملے گی۔
اس کے بعد، وزیر اعلیٰ نے ریاستی اسپورٹس اکیڈمی، راجگیر میں منعقدہ ایک تقریب میں 87 نمایاں کھلاڑیوں کو سرکاری ملازمتوں کے لیے ا تقررنامہ اور812 کھلاڑیوں کے درمیان تقریبا 8 کروڑ روپے کھیل اعزازی رقم تقسیم کئے۔اس دوران وزیر اعلیٰ نے پولیس سب انسپکٹر میں منتخب کھلاڑی انشیکا کماری، سپنا کماری، پائل پریتی،نکہت خاتون، خوشبو کماری، سلطانہ بانو، سویٹی کماری، ماہی شرست راج، نیرج کمار، اور بوبی کمار کو منتخب ہو نے کا علامتی لیٹر دیا۔ان 10 کھلاڑیوں میں 8 خواتین اور دو مرد شامل تھے۔ وزیر اعلیٰ نے تین بین الاقوامی کھلاڑیوںکو کھیل اعزاز رقم کا چیک دیا ان میں شیلیش کمار کو 75 لاکھ روپے، بوبی کمار کو 35 لاکھ روپے اور گولڈی کماری کو 10 لاکھ روپے کا علامتی چیک بھی پیش کیا گیا۔