وزیر اعلیٰ کولکاتہ روانہ، حالات کا جائزہ لینے اگلے ہفتے پھر آئیں گی

تاثیر 8 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سلی گڑی، 8 اکتوبر : ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سلی گڑی سے کولکاتہ کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔وزیر اعلیٰ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے تباہ حال صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پیر کو شمالی بنگال پہنچیں۔ اس دورے کے دوران انہوں نے ڈورز اور پہاڑی علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے میرک میں ددھیا کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے تباہ شدہ لوہے کا پل دیکھا اور متاثرہ خاندانوں سے بات کی۔