چین نے نیا مواصلاتی ٹیسٹ سیٹلائٹ لانچ کیا

تاثیر 24 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بیجنگ، 24 اکتوبر : چین نے جمعرات کو صوبہ ہینان کے وینچانگ خلائی لانچ سینٹر سے ایک نیا کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ٹیسٹ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق سیٹلائٹ کو مقامی وقت کے مطابق رات 10:30 بجے لانگ مارچ-5 راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا۔ سیٹلائٹ اپنے مقررہ مدار میں پہنچ گیا ہے۔سیٹلائٹ کو بنیادی طور پر ملٹی بینڈ اور تیز رفتار کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی تصدیق کے ٹیسٹ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔لانگ مارچ راکٹ زمرے کا یہ 602 واں مشن تھا۔