نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آر جے ڈی امیدوار کھیساری لال یادو کوبتایا نچنیا

تاثیر 22 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 22 اکتوبر:بہار کے نائب وزیر اعلی سمراٹ چودھری نے بدھ کے روز چھپرہ اسمبلی حلقہ کے ریول گنج میں منعقدہ انتخابی ریلی کے دوران عظیم اتحاد کے حمایت یافتہ آر جے ڈی امیدوار اور بھوجپوری اداکار شتروگھن کمارعرف کھیساری لال یادوپر سخت حملہ کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ امیدوار کو جب ڈاکٹر سی این گپتا نے ہرا دیا۔ تو اب ایک ناچنے والے کو امیدوار بنا دیا ہے۔
مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے سمراٹ چودھری نے کہا کہ ہر گاو?ں کو بجلی، سڑکیں اور پانی فراہم کیا گیا ہے۔ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے کہ نوجوانوں کو ریاست کے اندر روزگار ملے اور وہ نوکری فراہم کرنے والے بنیں، نوکری کے متلاشی نہیں۔