تاثیر 11 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
چھپرہ ،11 اکتوبر(نقیب احمد) سی پی ایس گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر ہریندر سنگھ کو حال ہی میں منعقدہ بہار اسٹیٹ ریڈ کراس سوسائٹی کے انتخابات میں جونیئر ریڈ کراس کے اسٹیٹ کوآرڈینیٹر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ڈاکٹر سنگھ کا انتخاب 14 سے 18 سال کے طلباء میں انسانیت،خدمت اور سماجی بیداری کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا گیا۔آنے والے سالوں میں وہ بہار کے تمام 38 اضلاع میں ریڈ کراس کی سرگرمیوں کی توسیع اور مضبوطی کی قیادت کریں گے۔پٹنہ میں اسٹیٹ ریڈ کراس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک رسمی میٹنگ میں تمام عہدیداروں نے متفقہ طور پر ان کی نامزدگی کو منظوری دی۔انہیں ایڈز اینڈ بوائے ٹریفکنگ پروگرام اور انسانی حقوق کمیٹی کی ذمہ داری بھی سونپی گئی۔ڈاکٹر ہریندر سنگھ طویل عرصے سے تعلیم اور سماجی خدمات میں سرگرم ہیں۔انسانی بہبود اور قومی مفاد کے لیے ان کی وابستگی ہمیشہ متاثر کن رہی ہے۔انہوں نے تاحیات میڈیکل باڈی عطیہ کرنے کا اعلان کر معاشرے میں ایک مثال قائم کی ہے. جس پر انہیں ریاستی سطح کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔یہ انتخاب بہار اسٹیٹ ریڈ کراس سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر بی بی سنہا کی موجودگی میں مکمل ہوا۔جس میں ریاست بہار کے تمام اضلاع سے ریڈ کراس کے عہدیداروں اور نمائندوں نے شرکت کی۔

