تاثیر 21 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 20 اکتوبر: کالی پوجا اور دیوالی کی رات کو کولکاتا میں جہاں ایک طرف تہوار کی روشنیوں کی رونق رہی،وہیں کئی علاقوں میں آتش بازی (تیز آواز والے پٹاخوں) نے ماحول کو دہلا دیا۔ سب سے خطرناک منظر مشرقی ریلوے کی بنگاوں لائن پر دیکھنے میں آیا جہاں کچھ شرارتی نوجوانوں نے چلتی ٹرین کو نشانہ بنایا اور چاکلیٹ بم پھینکے۔ اس واقعہ سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق، پیر کی رات درگا نگر اور براٹی اسٹیشنوں کے درمیان سے گزرتے ہوئے ٹرین کی طرف پٹاخے پھینکے گئے۔ دھماکے اس قدر شدید تھے کہ کئی مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا اور کمپارٹمنٹ میں افراتفری مچ گئی۔ جب کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، مسافروں کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے نتیجے میں کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔

