کالی پوجا کے دوران فائرنگ، دو زخمی

تاثیر 21 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

دھنباد، 21 اکتوبر: دھنباد کے گوبند پورہ تھانہ علاقے میں واقع کھڑک آباد میں کالی پوجا کے دوران پیر کی دیر رات شرپسندوں کے ذریعہ فائرنگ کئے جانے کا معاملہ پیش آیا۔ دو نوجوان شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
واقعہ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ گوبند پورہ تھانہ علاقہ میں واقع کھڑک آباد میں کالی پوجا کا کا انعقاد کیا گیا تھا اور میلہ بھی لگایا گیا تھا۔ اسی دوران سابق مقامی ضلع پریشد رکن عبدالمنان، اس کا بیٹا عبدالرومان اور عبدالمنان کا سالہ مشرف عالم عرف شیرو ہتھیاروں سے لیس میلے میں پہنچے اور ہنگامہ آرائی شروع کردی۔